حضور اکرم ﷺ کی سیرت جتنی تفصیل اور جزئیات کے ساتھ لکھی گئی ہے میری تحقیق کے مطابق اس طرح کی تفصیل اور اتنی محنت سے دنیا میں کسی دوسری شخصیت کی سیرت نہیں لکھی گئی۔ اس خیال کا اظہار پروفیسر سید شاہ شمیم احمد منعمی نے شعبہ اردو پٹنہ یونیورسٹی کے سیمینار ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کم وبیش ایک لاکھ ایسے صحابی ہیں جو سیرت نبوی کے کسی نہ کسی پہلو اور کسی نہ کسی گوشے کے چشم دید گواہ اور راوی ہیں۔ ایسی سیرت کسی کی نہیں ملتی جس کے گواہ اس تعداد میں مل جائیں۔ پروفیسر منعمی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ موجودہ دور میں سیرت نبوی کی آفاقیت ، رسول عربی ﷺ کے کردار واعمال اور ان کی تعلیمات کو اپنے کردار وعمل کے ذریعہ پیش کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اسلام کی اشاعت اور فروغ کی اصل وجہ عملی نمونہ اور محمدی کردار ہی ہے۔ اسلام نہ تو تلوار کے زور سے پھیلا ہے اور نہ ہی زور وزبردستی سے پروان چڑھا ہے۔ وہ صرف اور صرف محمد عربی ﷺ ، صحابہ کرام اور اولیا عظام کے کردار واعمال کے ذریعہ پھیلا ہے۔ واضح ہو کہ آج شعبہ اردو وعربی کے اشتراک سے ’’خطبہ بہ حیات طبیہ ﷺ‘‘ کے عنوان سے ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ جس میں سیرت رسول کے موضوع پر پروفیسر شمیم احمد منعمی نے اپنے پرمغز خطاب سے نوازا۔
تقریب کا آغاز کرتے ہوئے ناظم اجلاس ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی نے حاضرین کا خیر مقدم کیا اور شعبہ کی طالبہ نکہت پروین کی تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ شعبہ عربی کے استاد ڈاکٹر سرور عالم ندوی نے اس تقریب کے موضوع اور غرض وغایت سے سامعین کو روشناس کرایا، جبکہ بارگاہ رسالت میں ہد یہ نعت پیش کرنے والوں میں فیض النسا، مشتاق نوری، شہکار رضا ، محمد اکبر اور شنکر کیموری نے حصہ لیا۔ ڈاکٹر محمد عظیم اللہ کی تحریر کردہ حمد کو ناظم جلسہ ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی نے پڑھ کر سنایا۔ اظہار تشکر کا فریضہ ڈاکٹر جاوید حیات نے ادا کیا۔
تقریب میں مولانا سید عبد الباری پرنسپل مدرسہ شمس الہدی پٹنہ، ڈاکٹر اسرائیل رضا، ڈاکٹر شاداب رضی، انور شمیم، ایم ٹی خان، فضل احمد، ڈاکٹر سعید عالم، محمد اصغر، محمد منہاج کے علاوہ بڑی تعداد میں عظیم آباد کے اہل علم اور طلبہ وطالبات شریک ہوئے۔

Great help for me thanks 😊🤗👍
ReplyDeleteOk ne outro
Delete